ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی و مستحکم کی رپورٹ جاری کر دی

ضلعی انتظامیہ لاہور کی عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کاوشیں جاری ہے. اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی و مستحکم کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے. دال چنا باریک میں 5 روپے کی کمی، 275 سے کم ہو کر 270 روپے میں دستیاب ہے اور دال چنا اسپیشل موٹی 15 روپے کی کمی کے بعد 295 سے 285 روپے میں دستیاب ہے ماش دال امپورٹڈ دھلی ہوئی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 450 سے 440 میں دستیاب ہے. اسی طرح ماش کی دال بغیر دھلی ہوئی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 420 سے 410 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے. کالا چنا موٹا لوکل کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 280 سے 270 روپے میں دستیاب ہے. کالا چنا باریک لوکل میں 5 روپے کی کمی کے بعد 265 سے 260 روپے میں دستیاب ہے. بیسن کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 300 سے 290 روپے میں دستیاب ہے اور روٹی 14 روپے، دودھ 170 روپے لٹر میں دستیاب ہے. چاول سپر باسمتی کی قیمت 250 روپے برقرار ہے اور مسور دال امپورٹڈ موٹی کی قیمت 260 روپے برقرار ہے مونگ دال بغیر دھلی ہوئی کی قیمت 385 روپے برقرار ہے. سفید چنا موٹا کی قیمت بھی 310 روپے برقرار ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام الناس کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور پیش پیش ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ جہاں کہیں گراں فروشی پر شکایات موصول ہو رہی ہیں سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک ہیں.

جواب دیں

Back to top button