مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی صدارت میں واٹر اینڈ سیوریج سے متعلق اعلٰی سطحی اجلاس

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی صدارت میں واٹر اینڈ سیوریج سے متعلق اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ انجنئیر اسداللہ خان، چیف انجنئیرز، تمام سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور ایگزیکٹو انجنئیرز نے شرکت کی۔رمضان المبارک میں پانی کی فراہمی اور سیوریج سے متعلق عوام کی شکایت نہیں آنی چاہیے، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں پانی اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں پانی لیکجز ختم کی جا چکی ہیں۔رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور سعادتوں کا مہینہ ہے۔اس مقدس مہینے کا احترام یہ ہے کہ ہم اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کریں۔مساجد، مدارس اور امام باگاہوں میں ترجیحی بنیادوں پر واٹر ٹینکرز فراہم کئے جائیں۔رمضان المبارک میں دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کی جائے۔

غیر حاضر افسران وملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button