پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 87 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 13 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 17 ارب 26 کروڑ روپے کے فنڈز اور 2 پوزیشن پیپرز کی منظوری دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی آیند ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں صابر ٹاؤن لاہور میں آر سی سی سیورج اور ڈرینج سسٹم کی تعمیر کے لیے ایک ارب 69 کروڑ روپے ، اسلم پارک ،فاروق ٹاؤن، عدنان ٹاؤن وغیرہ میں سیوریج سسٹم کے قیام کے لیے ایک ارب 24 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاؤہ پنجاب کے مختلف اضلاع کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 14 ارب 32 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی جن میں
لیہ سے کرور روڈ سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے
93 کروڑ ، شیخوپورہ انٹرچینج سے قائد اعظم پارک تک لنک موٹروے کی سائیڈ پر پختہ سڑک کی تعمیر کے لیے ایک ارب 86 کروڑ، ضلع گوجرانوالہ میں وزیر آباد سے ڈسکہ تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے 90 کروڑ، لیلہ کندوال روڈ پنڈ دادن خان ضلع جہلم کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب 10 کروڑ، شادی وال سے چک گیلانی ضلع گجرات دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے 2 ارب ، چشتیاں سے ہارون اباد ضلع بہاول نگر سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے 1 ارب 49 کروڑ ،
مظفرگڑھ سیاں وان روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے 83 کروڑ ، کرور سے بیحال روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ، علی پور سے سیٹ پٹ روڈ سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب 11 کروڑ ،

سنگیر نالہ پر سڑک کی تعمیر اور پل کی تعمیر کے لیے ایک ارب 45 کروڑ ، سرگودہا فیصل اباد بائی پاس روڈ کی تعمیر و مرمت اور وسعت کے لیے ایک ارب 61 کروڑ شامل ہے اس کے علاؤہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز ڈی جی خان میں گاڑیوں کی خریداری کا پوزیشن پیپر اور ملتان میں پرانی واٹر سپلائی کی تبدیلی کا دورانیہ بڑھانے کے پوزیشن پیپرز کی منظوری بھی دی گئی۔ چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے






