ٹیکسلا میوزیم میں موجود نوادرات کی ڈیجیٹل ڈاکومینٹیشن کا حتمی مرحلہ شروع

محکمہ آرکیالوجی پنجاب کے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے تحت ٹیکسلا میوزیم میں موجود نوادرات کی ڈیجیٹل ڈاکومینٹیشن کا حتمی مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ سیٹیزن آرکائیوز آف پاکستان (سی اے پی) اور پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پروجیکٹ (پی ٹیگ) کے اشتراک سے ٹیکسلا میوزیم میں موجود آثار قدیمہ کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ سے جہاں تمام ریکارڈ محفوظ ہو جائے گا بلکہ سیاحوں کو تمام معلومات کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔ ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک نے اس پراجیکٹ کو وزیراعلی مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل پنجاب پروگرام کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے عام شہریوں کو بھی اپنی قدیم تہذیب کے ساتھ جڑنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہڑپہ اور گندھارا تہذیبیں ہزاروں سال پہلے بھی انتہائی ترقی یافتہ تھیں۔ سی اے پی- پی ٹیگ کے اشتراک سے آرکیالوجی کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن سے نہ صرف اندرون ملک بلکہ انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں کی معلومات تک رسائی ممکن ہوگی۔ ظہیر عباس ملک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کا دائرہ کار بتدریج پھیلایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button