پشاورمیں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور شہریوں کو اس سلسلے میں سہولت کی فراہمی کےلئے ایک اہم اقدام کے طورپر رنگ روڈ کے ناردرن سیکشن کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بدھ کے روز منصوبے کا باضابطہ طور پر سنگ بنیاد رکھا۔منصوبے کے مطابق ورسک روڈ سے ناصر باغ تک ساڑھے 8 کلومیٹر طویل 3 لینز پر مشتمل 2 رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی، جس پر مجموعی طور پر ساڑھے 9 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سڑک کی تعمیر 4 مختلف پیکجز میں مکمل کی جائے گی،

جبکہ 3 پل اور 3 انڈر پاسز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے کو یونیورسٹی روڈ کے ساتھ دو مقامات پر جوڑا جائے گا تاکہ یہ روڈ ایک متبادل راستے کے طور پر کام کرے۔






