چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور کمشنر راولپنڈی محمد عبدااللہ امیر خٹک کی مشترکہ صدارت میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈینگی کی موجودہ صورتحال، سرویلنس سرگرمیوں اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے راولپنڈی میں ڈینگی کے خلاف اقدامات اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک رپورٹ کیے گئے ڈینگی کیسز کی شرح پچھلے سال سے کم ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کے لئے مناسب بیڈز کا بندوبست موجود ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کو سرحدی علاقوں میں کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی ھدایت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ موثر رابطے کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ نے فوکل پرسنز مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جڑواں شہروں کی انتظامیہ مل کر مشترکہ کارروائیاں کریں اور ڈینگی کی افزائش کے مقامات کو جلد کلیئر کیا جائے ۔ڈینگی کے حوالے سے عوام الناس بالخصوص بزرگوں اور بچوں میں احتیاطی تدابیر کی آگہی پیدا کی جائے ۔ ڈینگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے تعلیمی اداروں کو اس مہم۔میں شامل کیا جائے۔اجلاس میں سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور متعلقہ عملہ کو ڈینگی کے حوالے سے ٹریننگ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ ڈینگی کیسسز رپورٹ ہونے والے مقامات کے اطراف سرویلینس کو بڑھایا جائے۔محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ
متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں ڈینگی کی مونٹیرنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔جڑواں شہروں میں ڈینگی کے سدباب کے لئے کارپیٹ فوگنگ کی جائے۔دونوں شہروں کی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے ایک یونٹ کے طور پر کام کریں۔






