پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 15 ارب روپے کی تین ترقیاتی سکیموں کی منظوری

پی ڈی ڈبلیو پی کے 29 ویں اجلاس میں 15 ارب روپے کی تین ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔منظور شدہ سکیموں میں

4618.739 ملین روپے کی لاگت سے آر ایچ سی (فیز-II) کی بحالی کا پروگرام، 9645.263 ملین روپے کی لاگت سے شمالی اور وسطی پنجاب کے بی ایچ یوز کی بحالی کا پروگرام اور 1399.158 ملین روپے کی لاگت سے ایل ایم بی قادرآباد بیراج کے تحفظ کے لئے ریور ٹریننگ ورکس کی تعمیر شامل ہے۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، چیف ماہر معاشیات مسعود انور، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ، اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button