تفصیلات کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر سید عطا الرحمن کی ہدایات پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی سربراہی میں ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد اکرم جوئیہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر منیر احمد کی زیر نگرانی FIA اور مقامی پولیس کے ہمراہ اپریشن کر کے موضع بھچو کی ماہجہ تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تقریبا 9 کروڑ 53 لاکھ روپے کی 107 کنال تین مرلہ زرعی راضی جبکہ موزہ بھائی کوٹ تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تقریبا 6 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی 40 کنال زرعی ا راضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کی گئی
جبکہ مجموعی طور پر 15 کروڑ 88 لاکھ 25 ہزار مالیت کی ا راضی واگزار کروائی گئی۔
قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے لاہور افس کے انسپیکٹر عرفان احمد محمد اسلم پٹواری سیکیورٹی افیسر احسن خان اور دیگر سکیورٹی اہلکار ان بھی موجود تھے

رقبہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر نے اپنی تحریر میں لے لیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم ون مین کمیشن کی ہدایات کے مطابق پاکستان بھر میں ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں اس ضمن میں متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے






