پنجاب میں 11 اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے ،متعدد ڈپٹی کمشنرز تبدیل

حکومت پنجاب نے11 اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں، متعدد ڈپٹی کمشنر بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان تبدیل کر دیا گیا ہے۔

شاہد زمان کوچیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تعینات کیا گیا ہے۔قرۃالعین میمن چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ لگا دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کو تبدیل کر کےاو ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمرانہ توقیر کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بہاولپور لگایا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عثمان خالدکو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ نوید احمد کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے سیف اللہ خان کوڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ میاں عثمان علی کو ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ،

ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ تبدیل کر کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی لگا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button