ایل ڈبلیو ایم سی اور پاک مشن سوسائٹی کے تعاون سے ویسٹ مینجمنٹ بارے عوامی آگاہی سرگرمیاں جاری

ایل ڈبلیو ایم سی اور پاک مشن سوسائٹی کے تعاون سے ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں عوامی آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں طلباء کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک میں کلین اپ ڈرائیو اور پپٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے 200 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔یہ پروگرام پاک مشن سوسائٹی،,پی ایچ اے اور لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔تقریب میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم۔سی بابر صاحب دین نے مہمان خصوصی شرکت کی۔بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے طلباء ہمارا سرمایہ ہیں، صحت مند ماحول اور صاف ستھری آب و ہوا کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

 

چائلڈ ڈریوین کلائمیٹ ایکشن پروگرام کے تحت طلباء کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔پپٹ شو کے ذریعے بچوں کو اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنے کا پیغام دیا گیا۔تقریب کے اختتام پر طلباء نے پارک میں پودے لگائے اور عوامی آگاہی کیلئے واک بھی کی۔تقریب میں ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز، سکول کے اساتذہ، اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اپنے ارد گرد ماحول کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی سوشل موبلائزر ٹیمیں عوامی مقامات،تعلیمی اداروں اور گھر گھر جا کر صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button