پاکستان کے ورلڈ ریکارڈز میں سے ایک حکیم سید ارشاد کا بھی ہے ۔ انہیں گنیزبک کی طرف سے یہ اعزاز اخبارات میں سب سے زیادہ مراسلات لکھنے پر ملا

پاکستان کے ورلڈ ریکارڈز میں سے ایک حکیم سید ارشاد کا بھی ہے ۔

انہیں گنیزبک کی طرف سے یہ اعزاز اخبارات میں سب سے زیادہ مراسلات لکھنے پر ملا ۔ آج ان کی برسی ہے۔

گجرات کےماہر تعلیم حکیم سید ارشاد نے 1947ء سے 1987ء کے دوران مختلف سماجی اور قومی مسائل پر سینکڑوں مراسلات، قومی اخبارات کے مدیران کے نام تحریر کئے جن میں سے 602 خطوط پاکستان ٹائمز اور دیگر اخبارات میں شائع ہوئے۔ گنیز بک آف ریکارڈز نے اپنے 2001ء کے ایڈیشن میں انہیں دنیا میں سب سے زیادہ Letters to editor لکھنے والا شخص قرار دیا۔ 1963 میں ان کے سب سے زیادہ 42 خطوط شائع ہوئے ۔

حکیم سید ارشاد کے یہ تمام خطوط 5 جلدوں میں کتابی شکل میں بھی اشاعت پذیر ہوچکے ہیں۔

حکیم سید ارشاد 8 فروری 1908ء کو مالیر کوٹلہ میں پیدا ہوئے تھے اور18 اکتوبر 1987ء کو وفات پاگئے۔ وہ گجرات میں قبرستان متصل دربار سائیں کانواں والی میں آسودۂ خاک ہیں۔۔۔۔ پاکستان کرونیکل

 

برادرم عزیز ابن الحسن بتاتے ہیں حکیم صاحب کی ایک کتاب Come back home ladies بھی ہے. بہت خوبصورت انگریزی نثر لکھا کرتے تھے.

جواب دیں

Back to top button