میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی میئر شنگھائی گونگ ژینگ سے ملاقات

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دورہ شنگھائی کے دوران میئر شنگھائی گونگ ژینگ سے ملاقات کی۔ مرتضیٰ وہاب نے شنگھائی ٹرانسپورٹیشن کمانڈ سینٹر کا دورہ بھی کیا، میئر شنگھائی نے شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم کے حوالے سے میئر کراچی کو بریفنگ دی۔ میئر کراچی اور میئر شنگھائی کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مرتضیٰ وہاب شنگھائی کے دورے میں میونسپل انتظامیہ کے دیگر مراکز کا بھی دورہ کریں گے۔ میئر کراچی کے دورے میں شنگھائی کی شہری انتظامیہ اور دیگر عہدیداران سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

جواب دیں

Back to top button