*پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو اپاہج بنانے والوں کا دورہ یوکو ہاما میں جاپان کے بلدیاتی نظام کی تقلید کے لئے خیالی پلاؤ*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہروں کی جدید خطوط پر تعمیر وترقی کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان کے تجارتی، معاشی اور ثقافتی مرکز”یوکو ہاما“ (Yokohama)شہر کا دورہ کیا۔ یوکوہاما اور صوبہ پنجاب میں ماحولیات اور شہروں کو جدید ترقیاتی نظام فراہم کرنے سمیت مختلف شعبوں میں ”سٹی ٹو سٹی“ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کے وفد کو یوکو ہاما کے ٹاؤن ہال میں اربن ڈویلپمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں سڑکوں اور عمارتوں کا تعمیراتی معیار جاپان کے برابر لانے پر بات چیت کی گئی۔

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) اور یوکو ہاما میں تعاون کے مختلف امکانات پر غور کیا گیا۔ لاہور اسلام آباد کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے اور ریلوے اپ گریڈیشن میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین جاپانی چیئر لفٹ اور ائیر کیبن منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ”کن ہن“ ریجن میں واقع ٹوکیو، کاواساکی اور یوکو ہاما کے تین شہر جاپان کا صنعتی زون کہلاتے ہیں۔ ”یوکوہاما“ آبادی کے لحاظ سے جاپان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ مئی 2025 میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی سالانہ کانفرنس ”یوکوہاما“ کو پورے ایشیا میں ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے سب سے ترقی یافتہ شہر قرار دے چکی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جاپان کے پانچ دن کے دورے پر ہیں۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے جاپان میں دورے کے دوران یوکو ہاما کی تاریخی ’سُرخ پتھروں کی عمارت‘کا دورہ کیا۔وزیراعلی مریم نوازنے ’یوکو ہاما ریڈ برِک وئیر ہاؤس‘ کے مختلف حصے دیکھے۔ بندرگاہ کے ساتھ آباد تاریخی اور قدیمی ’یوکو ہاما ریڈ برِک وئیر ہاؤس‘ کا نیا نام’نیو پورٹ پیئر بانڈڈ وئیر ہاؤس (Newport Pier Bonded Warehouse)ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وئیر ہاؤس میں کمیونٹی ویلفئیر کے تحت چلنے والے بچوں کو ہنرمندی سکھانے کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے بچوں کو کاغذ اور دیگر اشیاء سے چیزیں بناتے بھی دیکھا۔بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مختلف نمونے بھی وزیراعلی مریم نواز کو دکھائے

وزیر اعلی مریم نواز نے بچوں کو شاباش دی اور اُن سے گفتگو کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی ویلفئیر کے اس ماڈل کو پنجاب میں بھی فروغ دے رہے ہیں۔پنجاب کے بچوں کے لئے بھی جدید خطوط اور سہولیات کے ساتھ تعلیم اور ہنرمندی کا طریقہ اپنا رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ’ریڈ برِک وئیر ہاؤس‘ کی انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھیں۔پنجاب میں ویسٹ ٹریٹمنٹ کے لئے جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیاگیا۔جاپان کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پنجاب میں سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ کے لئے استعمال میں لائے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جاپان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اساہی کو، یوکوہاماسٹی، کانا گاوا، وا شیماکو، ہوڈوگاوا کو کے ویسٹ ٹریٹمنٹ سسٹمز کا معا ئنہ کیا۔وزیراعلی پنجاب کو جاپان کے شہروں کے کوڑے کرکٹ، گندے پانی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔یوکو ہاما آبادی کے لحاظ سے جاپان کا دوسر اسب سے بڑا شہر ہے۔یوکو ہاما سالڈ ویسٹ اینڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلان روزانہ 1.5 ملین میٹر ویسٹ واٹر کی صفائی کرتا ہے۔یوکو ہاما ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کچرے سے توانائی بنانے والے کئی پلانٹ بھی چلارہا ہے۔اس توانائی کو مقامی آبادی کے لئے ہیٹنگ سسٹم کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔یوکو ہاما ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کچرے کو جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں سے ٹھکانے لگانے کا مثالی ادارہ ہے۔جدید پلانٹ اور خودکار نظام کے ذریعے کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے والے اجزا کو الگ کیاجاتا ہے۔صنعتی شہر ہونے کے باوجود یوکو ہاما اعلی ترین ماحولیاتی معیارات میں سرفہرست ہے۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یوکوہاما کی ماحولیاتی اور شہری ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button