پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 20 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے15 ارب 76
کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلی حیات کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 3 ارب 63 کروڑ ،بہاولپور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ کے لیے 3 ارب 47 کروڑ ، مری میں کیبل کار اور چیئرلفٹ کی انسٹالیشن کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 5 کروڑ روپے ، بہاولپور ایڈیشنل رنگ روڈ کی ریلوے اسٹیشن سے بنو ہسپتال تک توسیح کے لیے ایک ارب 62 کروڑ ، ساہیوال سے پاک پتن روڈ کی تعمیر و مرمت و بحالی کے لیے 4 ارب 51 کروڑ ، سمندری ساہیوال روڈ کی تعمیر مرمت و بحالی کے لیے 2 ارب 45 کروڑ روپے منظوری شامل ہےاجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






