گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو شنگھائی کی طرز پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ کی شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں شنگھائی میونسپل فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں کراچی شنگھائی سسٹر سٹی معاہدے کو مؤثر اور فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ ترجمان گورنرسندھ نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ شنگھائی حکومت نے کراچی کی ترقی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ٓ
Read Next
2 ہفتے ago
*نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال*
ستمبر 17, 2025
*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ*
اگست 18, 2025
*پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو اپاہج بنانے والوں کا دورہ یوکو ہاما میں جاپان کے بلدیاتی نظام کی تقلید کے لئے خیالی پلاؤ*
اگست 14, 2025
*وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان کی سنکیانگ کے گورنر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال*
جولائی 24, 2025






