چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر کے ہمراہ کیماڑی ٹی پی ون گٹر باغیچہ میں سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ پیوریفکیشن پلانٹ کا دورہ کیا۔

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفد کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو بھی کی۔






