کمشنر سلوت سعید سے جڑانوالہ سےتعلق رکھنے والے کرسچین کمیونٹی کے نمائندہ وفد کی ملاقات،باقی متاثرین کو امداد کی درخواست

کمشنر سلوت سعید سے جڑانوالہ سےتعلق رکھنے والے کرسچین کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔آرپی او ڈاکٹر محمد عابدخاں،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،سی پی او کامران عادل بھی میٹنگ میں موجودتھے۔سربراہ ون مین کمشن برائے مینارٹی رائٹس ڈاکٹر شعیب سڈل کی ہدایات پر وفد میں مینارٹی رائٹس فورم کے سیموئل پیارا،پروفیسر انجم جمیز،پرویز میسح ودیگر شامل تھے۔وفد کے ارکان نے کمشنر فیصل آباد کو سانحہ جڑانوالہ کے بعض متاثرین کو مالی امدادنہ ملنے کے حوالے سے درخواست پیش کی۔وفد کے ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا

کہ کمشنر فیصل آباد کی سانحہ جڑانوالہ کے فوری بعد متاثرین کی بحالی کےہنگامی اقدامات تاریخ میں موجود رہیں گے۔متاثرہ خاندانوں کو برق رفتاری سے مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔جڑانوالہ میں امن وامان کا قیام اور نامزد ملزمان کی گرفتاری میں کمشنراور ریجنل پولیس آفیسر کی کاوشیں بھی لائق تحسین رہیں۔کمشنر نے وفد کے ارکان کی درخواست پرموثر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انھوں نے کہا کہ واقعہ کے فوری بعد اور بعدازاں. بھی جامع سروے کراکر متاثرین کو مالی امداد فراہم کی گئی۔اللہ پاک کی خاص رحمت سے جڑانوالہ میں امن وامان کی فضاء مثالی ہے۔جھنگ روڑ پر گرجاگھرسے ملحقہ حاصل کی گئی اراضی کے واجبات کے امور کو بھی حل کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button