ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی کاموں بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر جاری کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے ٹھوکر پر جاری کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر سڑک کی توسیع کر دی گئی ہے، کرب سٹونز لگائے جا رہے ہیں۔اسفالٹ کا کام آئندہ چند روز میں شروع کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر مرمت و بحالی اور بیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں عطا بخش روڈ کی مرمت و بحالی کے منصوبے بارے بریفنگ دی گئی۔عطا بخش روڈ پر6 کلومیٹر سٹرک کا پیچ ورک، مرمت و بحالی کا کام کیا جائے گا۔ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔اجلاس میں شہر کی اہم شاہراہوں پر پیچ ورک، لین مارکنگ،پاٹ ہولز فلنگ، یوٹرنز پر ماحول دوست بلیو کلرز کے کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر انجینئرنگ نے شرکت کی۔