کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیف سٹی کیجانب سے پائلٹ ٹریفک و تجاوزات کیمپس کو 24 گھنٹے میں دئے گئے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ جائزہ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کل 25 اہداف پائلٹ ٹریفک کیمپس کو دئے گئے۔ 17 اہداف کو کیمپس نے مکمل کیا۔ 8 اہداف کو مکمل کیا جارہا ہے۔ 24 گھنٹے میں غیر قانونی پارکنگ کو ختم کرنے کیلئے 22 اہداف و تجاوزات خاتمے کے 3 اہداف کی نشاندہی کی گئی تھی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ

نشاندہی پر غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کو روزانہ کی بنیاد پر ٹائم لائنز کے اندر میں مکمل ہونا چاہئیے۔ غیر قانونی پارکنگ و تجاوزات کی نشادہی سپر وائزری افسران کے ساتھ براہ راست کیمپ اہلکار کو بھی بھیجی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایپ پر بھیجے جانے والے ٹاسکس کو کیمپ اہلکار مکمل کر کے تصویر اپلوڈ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیک رش ٹائم کیمطابق کیمپس ڈیوٹی روسٹر کے تحت کام کر رہے ہیں۔ گنجان ایریاز میں ڈبل پارکنگ کو ختم کیا جائے۔ ریڑھیاں ٹریفک روانی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ پائلٹ کیمپس کا مقصد ٹریفک روانی میں رکاوٹ تمام اسباب کو کرنا اوراہداف کو مکمل کرنا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک رش پوائنٹس کے ایئر کوالٹی ڈیٹا تجزیہ کے بعد مستقل حکمت عملی وضع کی جائیگی ۔ شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 14 پوائنٹس پر کیمپس فعال ہیں۔ داتا دربار۔ اردو بازار ۔ سبزی منڈی۔ رام گڑھ ۔ عابد مارکیٹ۔ چوبرجی۔ ریلوے اسٹیشن کو توالی۔ لال پل۔ نواں کوٹ۔ گرین ٹاون کاہنہ بازار بھٹہ چوک پر کیمپس فعال ہیں۔ کو آرڈینیشن اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی۔ سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا۔ ماحولیات۔ ٹریفک پولیس۔ سیف سٹی اتھارٹی اور سی ایم روڈ میپ ٹیم افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button