ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام خواتین ورکرز کیلئے چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی سیمینار کا اہتمام

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی کے احسن اقدامات کے ساتھ ساتھ ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام ہیڈ آفس، شاہین کمپلیکس میں خواتین ورکرز کیلئے چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار کی مہمان خصوصی ڈاکٹر اقرا وارث نے ایل ڈبلیو ایم سی کی خواتین ورکرز کو چھاتی کے کینسر کے بارے میں معلومات اور احتیاطی تدابیر بتائیں۔ خواتین ورکرز کو بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور اُجاگر کرتے ہوئے اس بیماری سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ علاج اور دوران علاج پیش آنے والی پیچیدگیوں سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔سیمینار میں ہیڈ آفس اور آپریشن ٹیم کی 54 سے زائد خواتین نے حصہ لیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی مینجمنٹ خواتین ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی تمام خواتین ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز فراہم کئے جا چکے ہیں۔فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین سینٹری ورکرز کی سہولت کیلئے تمام ورکشاپس پر ڈاکٹرز اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی کی ڈاکٹر عائشہ پرویز نے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر اقرا وارث اور خواتین آفیسرز کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button