وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام کرتے ہوئے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا-وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی امورجلد پورے کرنے کا حکم بھی دیا ہے-وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کو جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کاروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں -صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ انکا حق ہے-تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دئیے جائیں گے-وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاؤہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا-اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا-
Read Next
57 منٹس ago
ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضٰی کو تبدیل،کمشنر راولپنڈی کو آر ڈی اے کو اضافی چارج تفویض
2 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
4 دن ago






