ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا وحدت روڈ، لیاقت چوک سبزہ زار اور شاہ جمال کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وحدت روڈ، لیاقت چوک سبزہ زار اور شاہ جمال پر ٹیپا کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار لیاقت چوک اور مین بلیوارڈ کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا کہ سبزہ زار سکیم میں پیچ ورک، کرب سٹونز اور لین مارکنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔مین بلیوارڈ سبزہ زار پر عرصہ دراز سے خراب سڑک کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کر دیا جائے گا۔سبزہ زار سکیم پر خصوصی توجہ دے رہیں ہیں، مزید ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر 100 سے زائد سڑکوں پر ٹیپا ایل ڈی اے پیچ ورک کے کام کر رہا ہے۔صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے،ٹیپا کے اقدامات جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button