وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایل ڈی اے میں دو سال بعد کھلی کچہری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کھلی کچہری کی صدارت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے غیر قانونی سکیموں کے خلاف اپنے مسائل پیش کیے۔نجی سکیموں میں پلاٹوں کے قبضے، مارٹگیج پلاٹوں کی ریلیز، بنیادی سہولیات کی فراہمی، ڈویلپمنٹ بارے شہریوں نے اپنے مسائل بیان کیے۔ایل ڈی اے سکیموں میں تجاوزات، مویشیوں کی موجودگی، سکیورٹی اور دیگر مسائل پیش کیے۔کھلی کچہری میں اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اپنے مسائل پیش کیے۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کھلی کچہری لگائی گئی ہے۔

کھلی کچہری کا مقصد شہریوں سے براہ راست ان کے مسائل سننا ہے۔ایل ڈی اے میں ریکارڈ کی سفٹنگ اور ڈیجیٹل ریفارمز کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے میں آپ کی پراپرٹی اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، مزید ریفارمز کر رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدام یقینی بنائیں گے۔ کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے فیڈ بیک اور مسائل کی روشنی میں مزید ریفارمز کیے جائیں گے۔شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کے اقدام کو سراہا، اپنے مسائل بیان کیے۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف ٹاؤن پلانرز، ڈائریکٹر ایڈمن، ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔






