کمشنر لاہور زید بن مقصود و سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیرانور کی زیر صدارت گرین رنگ لاک ڈاؤن و انسداد سموگ کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود و سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیرانور کی زیر صدارت گرین رنگ لاک ڈاؤن و انسداد سموگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی.

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد نے انسداد سموگ و گرین رنگ لاک ڈاون ایکشنز بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے شملہ پہاڑی ایریا میں اوپن باربی کیو و فوڈ پوائنٹس کو سختی سے چیک کیا جائیگا، نوٹیفکیشن کے تحت ایریا میں بار بی کیو و فوڈ پوائنٹس رات 8 بجے بند ہونگے، گرین رنگ لاک ڈاون شملہ پہاڑی ایریا میں چنگ چی رکشہ کا داخلہ صفر سطح پر لے آئے ہیں، نادرا آفس شملہ پہاڑی کے باہر پارکنگ ایریا کو بی بی پاکدامن کے قریب منتقل کر دیا گیا، شملہ پہاڑی ایریا میں آنے والی تمام سرکاری و نجی ٹرانسپورٹ بسز کو فٹنیس سے مشروط کر دیا گیا ہے، گرین رنگ لاکڈاون شملہ پہاڑی ایریا میں ویٹ سویپنگ شروع کردی گئی ہے،ایریا میں تمام متعلقہ محکموں نے تجاوزات خاتمہ و کنسٹرکشن پر پابندی عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں کاروائی شروع کردی ہے اور علاقے میں لوڈنگ و انلوڈنگ کیلئے آنے والے مزدا گاڑیوں کے اوقات کو بھی محدود کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔کمشنر لاہور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی انسداد سموگ کیلئے حکمت عملی پر من و عن عمل کو یقینی بنایا جائے، رات کو کور کے ساتھ آنے والی اوورلوڈڈ ریت و مٹی ٹرالیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے، انہوں نے خاص طور پر مسٹ گاڑیوں کے ذریعے پورے ایریا میں شیڈول کے مطابق پانی چھڑکاو کی واسا کو ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے محکمہ ماحولیات کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور شملہ پہاڑی ایریا میں ڈور ٹو ڈور انسداد سموگ آگاہی مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ذیشان رانجھا، ڈی جی ماحولیات عمران حامد، سی او ایل ڈبلیو ایم سی سمیت ماحولیات افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button