اپنے ایک پیغام میں میئر آف لندن صادق خان نے کہا ہے کہ آج اسلامو فوبیا سے متعلق آگاہی کے مہینے کا آغاز ہو رہا ہے – ایک طاقتور یاد دہانی کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ، ہمارے شہر میں نفرت انگیز جرائم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
میں #Islamophobia کے بارے میں بیداری بڑھانے، اسے تسلیم کرنے اور چیلنج کرنے کے لیے کمیونٹیز، مذہبی رہنماؤں اور پولیس کے ساتھ کام کرنا جاری رکھوں گا۔