نواز شریف آئی ٹی کے سٹی میں عالمی آئی ٹی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائینگے: مریم نوازشریف

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے لینڈ آف آپرچیونٹی ثابت ہوگا۔نواز شریف آئی ٹی کے سٹی میں عالمی آئی ٹی ادارے اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائینگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی ہفتہ برائے سائنس اور امن کے آغاز پرپیغام میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کا ذریعہ اور پرامن و خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ ترقی کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے۔ نوجوانوں کو خود روزگار کے لئے انٹرنیشنل جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق جدید آئی ٹی ٹریننگ دی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کے پروفیشنل پوٹینشل کو مزید مفید بنانے کے لئے انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی فراہم کی جارہی ہے۔ تعلیم ہو، صحت ہو یا زراعت پنجاب حکومت ہر شعبے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز لا رہی ہے۔ پانچ سال میں ہر سیکٹر کو ڈیجیٹل بنانے کے عزم پر عمل پیرا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button