ہمیں اقبال کے خودی، یقین کے پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی فکر متحرک و جدید معاشرے کی تشکیل کرتی ہے، علامہ اقبال کا فلسفہ عملی جدجہد کا ہے۔ اقبال نےنظریے سے قوم کے کردار سازی کی اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور دے کر منزل کا تعین کیا۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ قوم آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش بھر پور عقیدت اور احترام سے منارہی ہے،اقبال کے پیغام حریت نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قوم کو جدوجہد آزادی پر آمادہ کیا، ہمیں اقبال کے خودی، یقین کے پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے، علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان عظیم فلاحی ریاست بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button