شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے انٹی سموگ مہم جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایات پرشہر کے داخلی خارجی راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ روزانہ کی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔
شہر بھر میں روڈ سائیڈ سکریپنگ، پانی کاچھڑکاؤ اور مکینیکل سویپنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے جبکہ فیوجیٹو ڈسٹ کنٹرول کرنے کیلئے تمام اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور سکریپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شہر کے ہائی ائر کوالٹی انڈیکس ایریاز میں وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ جاری رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔اینٹی سموگ ایکٹیویٹیز کے تحت مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ ،شملہ پہاڑی، پریس کلب، ایجرٹن روڈ، کشمیر روڈ، کوئین میری روڈ پر پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے۔ملتان روڈ، بھیکے وال موڑ، پنجاب یونیورسٹی، کوئین میری روڈ، گول باغ، شاد باغ، میکلورڈ روڈ، علامہ اقبال روڈ پر سکریپنگ کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔جی ٹی روڈ، فیروز پور روڈ، کچا جیل روڈ، مادر ملت روڈ، رائیونڈ روڈ پر بھی سکریپنگ ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ پائن ایونیو، اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ، خیابان فردوسی پر مکینیکل سویپنگ کی جارہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور کے تمام ٹاؤنز میں مرحلہ وار سکریپنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔عمارتی ملبہ اور کچرا روڈ سائیڈ پر پھینکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی لاہوریوں کو سموگ فری ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔