ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان رپورٹ پر ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر نواز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سی او واسا سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سی او ایم سی ایل اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق پیش رفت پر ڈی سی لاہور کو تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام افسران کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان منصوبے پر دلجمعی اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس اہم منصوبے میں کسی قسم کی سستی یا کاہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبے میں شامل تمام اہداف کے حصول کے لیے شفافیت اور ترقیاتی معیار کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے۔ ڈی سی لاہور نے مزید ہدایت کی کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری کوئی بھی منصوبہ التوا کا شکار نہ ہو اور تمام منصوبے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شامل منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان شہر کی ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی سے شہر کا حسن مزید اجاگر ہوگا اور شہری مزید جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔ ہم اس منصوبے کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت پر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل ہوں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور محنت سے ادا کریں۔ ڈی سی لاہور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس منصوبے کی بروقت تکمیل سے شہر کی ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔






