اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں جلد مکمل کی جائیں اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے سید مہدی شاہ کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وارڈز اور حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے کام جاری ہے اوربلدیاتی نشستوں پر کام مکمل کیا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کو شفاف طریقے سے عمل میں لایا جائے گا اور تیاریاں مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ہمیشہ صاف شفاف طریقے سے انتخابات کرانے کا عمل احسن طریقے سے مکمل کیا ہے اور رواں سال بلدیاتی انتخابات بھی شفاف طریقے سے کرائی جائیں گی۔
Read Next
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،2 اگست پولنگ
4 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
4 ہفتے ago
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
مئی 17, 2026
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
مئی 15, 2026
UNDP briefs Additional Chief Secretary GB on TIAEWS Project
Related Articles
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
مئی 9, 2026
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اپریل 28, 2026



