وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس منعقد ہوا-پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی کے پر تشدداحتجاجی مظاہرے میں پولیس او ررینجرز پر بے رحمانہ تشدد اورحملوں کی شدید مذمت کی -پنجاب کابینہ اجلاس میں 24نومبر کوپر تشدداحتجاجی مظاہرے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی-پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا-پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل کے لئے مجموعی طورپر2کروڑ 90لاکھ روپے کا پیکیج دیاجائے گا-پی ٹی آئی ورکرز کے بے رحمانہ تشدد سے زخمی ہونیوالے پولیس اوررینجرز اہلکاروں کے لئے 10لاکھ روپے کے پیکیج کی منظوری دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پی ٹی آئی ورکرز کی بربریت اور بے رحمانہ تشدد سے 172پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بیشترکی حالت نازک ہے-سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے کہ مارنے والے ہمارے لوگ ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ زخمیو ں کو دیکھ کر پی ٹی آئی کے متشدد ورکرزکی بربریت کااندازہ ہوا-کیلوں والے ڈنڈوں اور رائفل کے بٹ سے جتھو ں نے سکیورٹی اہلکاروں کو الگ الگ کرکے مارا -پی ٹی آئی ورکرز کے ہجوم کے بے رحمانہ تشدد سے زیر علاج اہلکاروں کی کھوپڑیاں، ٹانگیں اور بازو فریکچرہو چکی تھیں -ایس پی کو کیلوں والے ڈنڈو ں سے اس قدر بے رحمی سے مارا گیا کہ اسکی کھوپڑی اور برین ڈیمج ہوگیا اور آنکھ سوج گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ زندگی میں کبھی ایسی بربریت اورظلم و تشدد کامظاہرہ نہیں دیکھا-پولیس اہلکارکو نزدیک سے گولی ماری جو اس کے جسم کے آر پارہوگئی-پی ٹی آئی ورکرزکے تشدد سے شہید کانسٹیبل کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں -پنجاب میں 10 ہزار تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں کی انسداد فسادات کے لئے خصوصی فورس قائم کی جائے گی- ڈیرہ غازی خان اور میانوالی چیک پوسٹوں پر حملے بڑھ گئے ہیں -کابینہ اجلاس میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قرار دینے اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی رولز 2024کی منظوری دی گئی-
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے باضابطہ قیام اور پیرا کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہیئر نگ آفیسرز کے اختیارات دینے کی منظوری بھی دی گئی -کابینہ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور سموگ کے خاتمے کے لئے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم کو شاباش دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب او ران کی ٹیم نے سموگ سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا-اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ معروف ادارے ارتھ پیپل کے سروے میں 63فیصد لوگوں نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشوں کوسراہا-پنجاب میں کاشتکاروں نے کسان کارڈ سے 25ارب روپے کے زرعی مداخل خرید لئے-کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے 16ارب روپے کی ڈی اے پی کھاد خریدی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلی مرتبہ پنجاب میں کھادکی قلت ہوئی نہ نرخ بڑھے- پنجاب میں گندم کی بوائی کا ٹارگٹ 16.6ملین ایکڑ مقررکیا گیا، 87فیصد گندم کی بوائی مکمل ہوگئی-اجلاس میں پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے او رمنفرد منیارٹی کارڈ اور اس کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی-پنجاب بھر میں 50ہزار نادار اقلیتی خاندانو ں کو سہ ماہی امدادی رقم دی جائے گی -صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ ارڑوہ نے گرو نانک جنم دن کے شاندار انتظامات پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا -رمیش سنگھ ارڑوہ نے کہاکہ سکھ یاتری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے واپس گئے -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ننکانہ صاحب میں 3موٹل قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی-اجلاس میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سٹیشن کے قیام کے لئے بلاسود قرضوں کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی-پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا، کابینہ نے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی – پنجاب پولیس 210عراقی پولیس افسروں اوراہلکاروں کو ٹریننگ دے گی، کابینہ نے منظوری دے دی -پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے لئے جدید ترین مشینری فراہم کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اورپنجاب لوکل گورنمنٹ ورکس رولز میں ترمیم کی منظوری دی-چوبرجی گارڈن میں سرکاری ملازمین کے لئے3 سہ منزلہ ٹاور بنانے کی منظوری دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے او رگھر کے لئے قرض کا پلان طلب کرلیا -اجلاس میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش او رریڈنگ آورزکے لئے فاؤنڈیشنل لرننگ پالیسی پنجاب 2024کی منظوری دی-پنجاب کے ہرڈسٹرکٹ میں ماڈل بازار قائم کرنے کے پراجیکٹ کے لئے کابینہ نے ابتدائی طورپر 2ارب 58کروڑ کی منظوری دے دی -اجلاس میں وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لئے اڑھائی ارب روپے کی منظوری دی گئی-پنجاب بھر میں لیور،کڈنی، بون میرو اور دیگر ٹرانسپلانٹ کئے جائیں گے -پنجاب کی طرف سے گلگت بلتستان کو ایم آر آئی او رکیتھ لیب کی فراہمی کی منظوری دی گئی- ٹورازم انٹرن شپ پروگرام کی لانچنگ اورپنجاب کے نرسنگ کالجزمیں ایوننگ کلاسز کے اجرا کی منظوری دی-پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی 276ٹیکنیکل آسامیو ں پر بھرتی کی منظوری دے دی-اجلاس میں کابینہ نے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے پرانے اور فرسودہ آلات تبدیل کرنے کی منظوری دے دی -42 سال بعد بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں 464 خالی آسامیو ں پر بھرتیو ں کی منظوری دی گئی-اجلاس میں 8ہسپتالو ں کے نئے بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام کی منظوری دی-ضلع قصور کے 43ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی-فیصل آباد میں ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی منظوری دی -لاہورکی ٹولنٹن مارکیٹ کی بحالی کے لئے 192ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی-اجلاس میں پنجاب بھر میں 87نا مکمل ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی- پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2024میں ترمیم اورایڈورٹائز منٹ پالیسی 2024میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی- کابینہ اجلاس میں سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کے لئے سیڈ منی فنڈز کی منظوری دی گئی-اوکاڑہ سٹی کے سیوریج کی ری ویمپنگ اور بحالی کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی-بین الاقوامی کنٹریکٹر البریک کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ایڈیشنل فنڈز کی منظوری دی -پنجاب لوکل گورنمنٹس (ورکس) رولز 2017میں ترامیم کی منظوری دے دی-صوبائی کابینہ کے 18ویں اور 19ویں اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی گئی-کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان کے 14ویں، 15ویں اور16ویں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی منظوری بھی دی گئی-محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے نائب قاصد محمد نوید کی بیٹی عروا نوید کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی درخواست اورنائب تحصیلدار محمد اسد خان کے علاج معالجے کے لئے فنڈز کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی-اجلاس میں سالانہ ضلعی ترقیاتی پروگرام میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کی پبلک بلڈنگ سیکٹر سکیمو ں کی منظوری دی-ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹرمحمد عابد بودلہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی-سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے غیراستعمال شدہ فنڈز کے ازسر نو اجرا کی منظوری دے دی-اجلاس میں پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے لئے خود مختار ڈائریکٹر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی-رواں مالی سال میں نیازی انٹرچینج راوی بریج کی بحالی اور ریویمپنگ کے پراجیکٹ کے لئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی-پھاٹا کے ریوائزڈ بجٹ تخمینے کی درخواست کی منظوری دے دی-پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دی گئی-پنجاب سیڈ کارپوریشن بورڈ کے ممبرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی-نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرامز 2023-24کے غیر استعمال شدہ فنڈز کے ازسرنو اجرا کی منظوری دی گئی-پروبیشن آف آفینڈرز آرڈیننس 1960میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی -ڈسٹرکٹ لکی مروت پولیس سٹیشن گمبیلہ سے گلگشت ملتان پولیس سٹیشن میں کیس کی منتقلی اورسب جیل پنڈی بھٹیاں کی آپریشن لائزیشن کی منظوری دی گئی-کابینہ اجلاس میں نیشنل ایکسپلوزو ز پالیسی کے لئے قانون سازی دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی -سنٹرل ڈیٹا پولنگ فارنیشنل فیوزن سنٹر، نیکٹا کے ساتھ ڈیٹا بیس اینٹی گریشن کی منظوری دے دی-رواں مالی سال پی ایس ڈی پی فیڈرل گرانٹ کے غیر استعمال شدہ فنڈز کی ازسرنو اجرا کی منظوری دی گئی- انڈس ریور سسٹم اتھارٹی پنجاب کے ممبر کی نامزدگی کی منظوری دی-پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے لئے خود مختار ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے دی-پنجاب گرڈ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لئے خود مختار ڈائریکٹرز کی منظوری دی گئی-اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی -سید فرہاد علی شاہ کی بطور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعیناتی کے لئے قواعد وضوابط کی منظوری دے دی-فیڈمک کے خود مختار بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کی منظوری دی گئی-پی آر اے ایکٹ اور پی ایس ٹی ایس ایکٹ کے تحت ضلعی انتظامیہ کے افسران کو خود مختار کرنے کی منظوری دی-پنجاب پنشن فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نان آفیشل ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے دی-سیالکوٹ رنگ روڈ پراجیکٹ کے لئے اراضی کی خریداری اور شفٹنگ یوٹیلیز کی منظوری دی گئی-اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع وزیر آباد کے لئے روڈز سیکٹر ڈویلپمنٹ سکیم کی منظوری دی – کنسٹریشن آف انڈ ور سپورٹس کمپلیکس تحصیل نارووال کا نام تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ آف آؤٹ ڈور سپورٹس انفراسٹرکچر رکھنے کی منظوری دے دی-فیڈمک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سٹاپ گیپ تعیناتی کی منظوری دی گئی-پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبر ز کی تعیناتی کی منظوری دی-پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی-اجلاس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، مشیر،چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔