پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں سالانہ اضافہ ختم،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے محکمہ خزانہ نے تین طرز کی پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کردیا۔پنشن میں اضافے پر بندش کا آغاز آج سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہو گیا۔ سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے تمام انتظامی سیکرٹریزاور سربراہوں کو مراسلہ بھیج دیا۔

محکمہ خزانہ کے 2015 میں جاری مراسلہ کے پیراگراف ون کے تحت جاری پنشن میں اضافہ جبکہ 2011 میں جاری کردہ مراسلہ کے پیراگراف ٹو کے تحت جاری اضافہ بھی ختم کردیا گیا۔

اسی طرح فنانس ڈیپارٹمنٹ کے2022 میں جاری لیٹر کے پیرا گراف ون کے تحت جاری پنشن میں اضافہ ختم کردیا گیا۔

مراسلے میں ہدایت کی کہ تمام محکمے اور ادارے 2 دسمبر2024 کے نئے مراسلے کے تحت پنشن میں اضافہ روکنے کیلئے دستاویزی اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button