وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت عوامی خدمت کو اولین ترجیح بناتے ہوئے واسا لاہور کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لئے ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹر آپریشنز اور ایکسئینز نے شرکت کی۔اجلاس میں شہریوں کی شکایات کے اندراج، ان کے حل اور موصول ہونے والے فیڈ بیک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے کارکردگی نہ دکھانے والے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایم ڈی واسا نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والے فیڈ بیک کو لازمی چیک کیا جائے اور فیک ریزولوشن کرنے والے عملے یا افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹاؤنز کی سطح پر فوری طور پر جنگی بنیادوں پر ڈیسلٹنگ مہم شروع کی جائے اور تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے علاقوں کا ڈیسلٹنگ شیڈول فوری طور پر جمع کروائیں۔مزید برآں ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ روڈ سائیڈ تمام ڈرینز کو مکمل طور پر صاف کیا جائے اور ڈاؤن اسٹریم سے اپ اسٹریم تک ڈیسلٹنگ کا عمل یقینی بنایا جائے اور اس کے علاوہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایم ڈی واسا نے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیوب ویل پر لیکج برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر لیکج موجود ہو تو فوری مرمت کی جائے تاکہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ علاوہ ازیں، تمام واسا آفسز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انسداد ڈینگی کے لئے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ واسا لاہور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت دن رات کوشاں ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
2 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
3 دن ago






