وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کالاہور کے مختلف علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے عمل کا جائزہ

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے لاہور کے مختلف علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے عمل کا جائزہ لیا،اعظم گارڈن، اتفاق ٹاؤن اور اتحاد کالونی کے علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کے دورہ کیے،صاف پانی اتھارٹی کے زیر انتظام فلٹریشن پلانٹس اور واسا ٹیوب ویلز کے دورانیے کو چیک کیا،ڈائریکٹر صاف پانی سنٹرل سفیان حبیب نے صوبائی وزیر کو بحالی عمل بارے بریف کیا،اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید بھی بھی ہمراہ تھے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اطراف کے رہائشیوں سے سہولت بارے اراء لیں، فلٹریشن پلانٹس سے پانی لینے آئے شہریوں نے صوبائی وزیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا، وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں پانی کی طلب کے پیش نظر تمام فلٹریشن پلانٹس کو جلد فعال کردیا جائے گا، صاف پانی اتھارٹی مجموعی طور پر صوبے کے تمام پلانٹس کو فعال کر رہی ہے، کسی بھی علاقے میں فلٹریشن پلانٹس بارے شکایات ٹال فری نمبر 1336 پر درج کروائیں، پانی کے فراہمی کے اوقات کار اور معیار پر کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button