چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے مختلف منصوبوں اور اقدامات کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں سی ڈی اے ممبران سمیت انوائرمنٹ، ڈی ایم اے، ایم سی آئی اور دیگر متعلقہ سنئیر حکام نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بیوٹفکیشن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ایس سی او سمٹ میں متعارف کروائے جانے والی لائٹس کو مستقل بنیادوں پر نصب کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایات کیں کہ پہلے مرحلے میں شاہراہِ دستور، کلب روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر جدید اور خوبصورت مستقل لائٹس نصب کی جائیں۔باکو کی ٹیم کے ساتھ مل کر سیدپور ویلج، میلوڈی مارکیٹ اور سری نگر ہائی وے پر بھی لائٹس کی تنصیب کا انتظام کیا جائے۔ ایس سی او سمٹ کے دوران متعارف کرائے جانے والی لائٹس کے معیار کے مطابق نئی مستقل لائٹس کی تنصیب کی جائے۔سوشل ذمہ داری کے تحت کارپوریٹ سیکٹر اور اچھے برانڈز کو بھی شہر کی خوبصورتی کے عمل میں شامل کیا جائے۔شہر کے دیگر اہم مقامات پر بھی لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کیا جائے۔جناح کنونشن سینٹر میں ایس ایم ڈیز کی تنصیب پر جلد کام کا آغاز کیا جائے۔محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ ایم سی آئی شہر کے باقی مقامات پر ڈیجیٹل سٹریمرز اور ڈیجیٹل بورڈ نصب کرنے کے عمل کا آغاز کرے۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں جدید اور اعلیٰ معیار کی نرسری بنانے پر کام کا آغاز کیا جائے۔سی ڈی اے باقی بڑے شہروں کے ہارٹیکلچر اتھارٹیوں کے ساتھ پودوں اور پھولوں کے حوالے سے تعاون کو فروغ دے۔انوائرمنٹ ونگ اسلام آباد میں نرسریز کے قیام کے لئے جامع بزنس ماڈلز تیار کرے، محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ انوائرمنٹ ونگ اپنی نرسری سے حاصل کردہ پھولوں اور گلدستوں کے لئے فلاور شاپس کے قیام کے حوالے سے تجاویز تیار کرے۔سرینا اور جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے انڈر پاسز کے ہارٹیکلچر ڈیزائن، لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ورک شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کو ایک خوبصورت اور ماڈل شہر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button