چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی صوبہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت، ڈنگہ کے علاقے میں تجاوزات پر اظہار برہمی

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی صوبہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت، ڈنگہ کے علاقے میں تجاوزات پر اظہار برہمی، کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا ۔

تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن، پرائس کنٹرول اقدامات، ستھرا پنجاب پروگرام، کے پی آئیز کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ بازاروں میں تجاوزات کے مسئلے کے حل کیلئے ٹریفک پولیس اور بلدیہ کے عملہ کی مستقل ڈیوٹی لگائی جائے۔گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہئے۔انتظامی افسران کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لیں. سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہے۔روٹی کے مقررہ نرخوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، چکن کی قیمت کو اعتدال میں رکھنے کیلئے موثراقدامات کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مشینری کی کمی کو جلد پوراکیا جائے.

جواب دیں

Back to top button