چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد کے آبی وسائل کے بہتر انتظام اور مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد کے آبی وسائل کے بہتر انتظام اور مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ڈی جی اسلام آباد واٹر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی جی واسا لاھور اپنی ٹیم کے ہمراہ بذریعہ زوم اجلاس میں شریک ہوئے.اجلاس میں حال میں قائم کی گئ اسلام آباد واٹر ایجنسی کیلئے روڈ میپ اور اسکے بہتر آپریشنز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد واٹر شہر کو درپیش پانی کے مسائل کے حل کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے.ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد واٹر نے اجلاس کو شہر میں درپیش آبی مسائل کے ساتھ ساتھ اسلام آبادواٹر ایجنسی کے لئے مطلوبہ افرادی قوت اور مالیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفننگ دی. چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ابی وسائل کے انتظام اور ان امور میں شفافیت کے عمل کو بڑھایا جائے. اس حوالے سے ای گورننس کے ماڈل کو اختیار کرنے پر زور دیا. چیئرمین سی ڈی اے نے ای بلنگ اور نیٹ میٹرنگ جیسی آئی ٹی اقدامات متعارف کروانے کی اہمیت کو اجاگر کیا.ڈی جی واسا نے اجلاس کو لاہور میں کئے گئے آبی انتظام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا. مزید برآں واسا لاہور میں مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم اور شکایات کے تدارک کیلئے بنائے گئے نظام کے حوالے سے آگاہ کیا.

اجلاس میں فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کے لئے پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے.چیئرمین سی ڈی اے نے ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن سے پانی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے اور مستقبل کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے. انہوں نے اسلام آباد شہر کے پانی کے مسائل کے حل اور اسلام آباد کیلئے پانی کی بہتر فراہمی کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

جواب دیں

Back to top button