وزیر اعلیٰ پنجاب کے "دھی رانی ” پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی گوجرانولہ میں اجتماعی شادی کی تقریب بلال یاسین اور سہیل شوکت بٹ کی خصوصی شرکت

وزیر اعلیٰ پنجاب کے "دھی رانی ” پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی گوجرانولہ میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی،65 مسلم 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ،صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین اور وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے خصوصی شرکت کی، میرج ہال آمد پر پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجا کر باراتوں کا استقبال کیا،ہر بارات کے ساتھ 20 رشتہ دار اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شریک ہوئے ،حکومت کی جانب سے مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی، تقریب کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر جوڑے کو الگ الگ صوفہ پر بٹھایا گیا،تقریب میں شریک جوڑے آپس میں خوش گپیاں لگاتے، سلفیاں لیتے رہے،بیٹیوں کو بیاہنے پر والدین بھی خوش، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشکور نظر آئے ،صوبائی وزراء بلال یاسین،سہیل شوکت بٹ اور ارکان اسمبلی نے رخصت کیا،کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی تقریب میں شریک تھے ،اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف اور ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ماں بن کر حقوق ادا کر رہی ہیں، یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھنے والے کی قرآن میں بھی فضیلت بیان کی گئی ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ یہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں، خلق خدا کی خدمت ہے، اپنی چھت اپنا گھر ، بلا سود قرضے اصل معنوں میں فلاحی ریاست کے فرائض ہیں۔

جواب دیں

Back to top button