ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاون کا دورہ کیا اور کمرشل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں جی ون مارکیٹ کمرشل زون کی فرنٹ سائیڈ پر پارکنگ ایریا کو بہتر کیا جا رہا ہے۔کمرشل زون کی فرنٹ سائیڈ پر سیوریج سمیت دیگر کام کر لیے گئے ہیں۔ جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں دکانوں کا فساڈ بہتر، تاجروں کے تعاون سے یونیفارم رنگ اور سائینج کی جا رہی ہے۔ پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائلز اور پیور بھی نصب کیے جائیں گے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ری ویمپنگ کے بعد جی ون مارکیٹ شہر کی سب سے بہتر مارکیٹ بنے گی۔تجاوزات، پارکنگ اور دیگر مسائلِ کا بھی مستقل حل ہو گا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں کی سہولت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاون خواجہ عمیر ، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔






