سیکرٹری بلدیات پنجاب سے نئے تعینات ہونے والے 36 میونسپل افسران کی ملاقات،بہترین ٹیم ورک سے عوامی خدمت کے ویژن کو آگے بڑھائیں،شکیل احمد میاں

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں سے نئے تعینات ہونے والے 36 میونسپل افسران نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آسیہ گُل اور سپیشل سیکرٹری ایڈمن ارشد بیگ بھی موجود تھے ۔سیکرٹری بلدیات نے میونسپل آفیسرز کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور بلدیاتی قوانین کی تعمیل اور اصلاحات کے لئے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی ۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ میرٹ پر تعینات افسران بنیادی سطح پر ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔میونسپل آفیسرز بنیادی سطح پر ضروریات اور مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں لہذا ان ضروریات اور مسائل کو سمجھتے ہوئے فوری اور موثر فیصلے کیے جائیں۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور ڈائریکٹر فنانس نے محکمانہ امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ میونسپل آفیسرز کا تعارف اور ان کو ذمہ داریوں سے آگاہی دی گئی۔بلدیاتی قوانین کی تعمیل اور اصلاحات کے لئے مشترکہ اقدامات پر بات کی گئی۔ملاقات میں بلدیاتی مسائل اور حل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔نئے تعینات افسران نے اپنے کام کے آغاز میں اصلاحات اور ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ فیلڈ آفیسرز کے فیڈ بیک سے صوبائی سطح پر پالیسی سازی میں مدد ملتی ہے۔

بہترین ٹیم ورک سے عوامی خدمت کے ویژن کو آگے بڑھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button