*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ڈیفنس موڑ تا قینچی تک والٹن روڈ کا دورہ کیا۔ورکنگ میں پیشرفت کا جائزہ ۔*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے والٹن روڈ تعمیر کی تکمیل کیلئے دی گئی ٹائم لائنز کی مطابق پیشرفت و جائزہ کے حوالے سے ڈیفنس موڑ تا قینچی تک والٹن روڈ کا دورہ کیا۔ تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے والٹن روڈ پراجیکٹ پر آن سپاٹ بریفنگ دی۔ سی بی ڈی افسران نے والٹن روڈ پراجیکٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبہ تکمیل کے قریب ہے، مین روڈ مکمل تیار ہے اور گرین بیلٹس پر کام شروع ہے، والٹن روڈ پر اسفالٹ روزانہ کی بنیاد پر 12سو سوٹن بچھائی جارہی ہے، سٹریٹ لائٹ بجلی کھمبے تیزی سے لگ رہےہیں، 2ہزار میٹر روزانہ کیبل کی تنصیب ہورہی ہے، لین مارکنگ اور سائنیج کیلئے ٹیپا سی بی ڈی ٹیم کے ہمراہ ورکنگ کررہی ہے، یوٹرنز کیلئے نیسپاک، ٹریفک پولیس اور ٹیپا کے جوائنٹ وزٹ ہوچکے ہیں، والٹن روڈ پر 4.2 کلومیٹر کا ٹرنک سیوریج لائن مکمل، اولڈ نالہ کو نئے نالے میں منتقل کر دیا گیا ہے، والٹن روڈ پر میجر اسحاق شہید فلائی اوور ٹریفک کے لئے فعال ہے، فلائی اوور 510 میٹر طویل دو لائینز پر مشتمل ہے،

کمشنر لاہور نے سی بی ڈی سمیت تمام محکموں کو تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ والٹن روڈ کے تمام کرب سٹونز کو ایس او پیز اور روٹین کے مطابق پینٹ کیا جائے، والٹن روڈ میڈین میں ہارٹیکلچر ورک کیلئے پی ایچ اے کام کو تیزی سے مکمل کرے، والٹن روڈ کی تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت میں بہترین سہولت میسر ہو گی، والٹن روڈ فیروزپور روڈ تا ڈیفنس آمدورفت کیلئے اہم مین آرٹری ہے، ہدایات کیمطابق والٹن روڈ پر باقی ماندہ کاموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے ڈیفینس موڑ پر سیوریج کنیکٹیوٹی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل، سی او والٹن، سی ای او ایل ڈبلیو ایم والٹن پراجیکٹ، اے سی ز کینٹ و ماڈل ٹاون، سی بی ڈی، لیسکو، ایس این جی پی ایل، ٹیپا اور پی ایچ اے افسران بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button