شاہدرہ میں بھی ریڑھی بانوں کیلئے ماڈل بازار کا افتتاح کر دیا گیا ایم پی اے سمیع اللہ خان۔میاں خالد کوارڈینیٹر علیم خان۔اے سی راوی ٹاؤن طارق بشیر افتتاح کے موقع پر موجود تھے

شاہدرہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پنجاب بھر میں ماڈل بازار لگوائے جارہے ہیں شاہدرہ میں بھی ریڑھی بانوں کیلئے ماڈل بازار کا افتتاح کر دیا گیا ایم پی اے سمیع اللہ خان۔میاں خالد کوارڈینیٹر علیم خان۔اے سی راوی ٹاؤن طارق بشیر افتتاح کے موقع پر موجود تھے ۔لاہور کے مختلف علاقوں کے بعد شاہدرہ میں بھی ماڈل بازار کا افتتاح کر دیا سینکڑوں افراد نے ماڈل بازار میں ریڑھی حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے رکھی تھیں مگر پچاس کے قریب لوگوں کو ریڑھیاں دی گئیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا شاہدرہ کے ریڑھی بانوں کیلئے یہ ماڈل بازار بنا کر دیا گیا ہے اور شہری یہاں سے اچھی اور معیاری ایشیاء کی خرید و فروخت کریں گے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب بھر میں انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ہر شہر میں ماڈل بازار کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اس موقع پر میاں خالد محمود نے کہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے شاہدرہ کی عوام کیلئے یہ بہت بڑا گفٹ لوگ صاف ستھری اور اچھی چیزوں کی خریدوفروخت یہاں سے کر سکیں گے جو لوگ اسکے حقدار تھے انکو یہ ریڑھیاں دی گئی ہیں اس موقع پر AC راوی ٹاؤن طارق بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلٰی پنجاب اور ڈی سی لاہور کی ہدایات پر شاہدرہ بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں ریڑھی بانوں کے لیے یہ ماڈل بازار بنا کر دینا حکومت کی طرف سے ایک اہم اقدام ہے اس موقع پر ایسے لوگ بھی موجود تھے جہنوں نے ریڑھی کے لئے درخواستیں جمع کروا رکھی تھیں مگر انکو ریڑھی نہیں ملی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریڑھی بانوں نے کہا انکروچمنٹ کی وجہ سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ہم نے اپنے حق کی خاطر چند ماہ پہلے ماڈل بازار کیلئے میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا مگر ان سینکڑوں افراد میں سے صرف تین سے چار افراد کو ریڑھیاں دی گئیں ہیں چار پانچ ماہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں لاکھوں روپے کے قرضے میں پھنس گئے ہیں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز سے ہماری اپیل ہے 30 چالیس سال سے ہم کاروبار کر رہے ہیں ہم غریب لوگوں کو ریڑھیاں کیوں نہیں دی گئیں اور من پسند افراد کو ریڑھیاں دی گئیں ہیں اس پر فوری طور پر نوٹس لیا جائے ہم غریبوں کے لئے ماڈل بازار بناکر دینا حکومت کی جانب سے بہت اچھا اقدام ہے مگر ہم لوگوں کو بھی ریڑھیاں دی جائیں تاکہ ہم کو بھی روزگار فراہم ہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button