وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے حدبندیوں کے عمل کا جائزہ،ارشد بیگ کی بریفنگ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے حدبندیوں کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ نے صوبائی وزیر کو محکمہ جاتی تیاریوں پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر الیکشن کمیشن کو بریفنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے ڈیمارکیشن کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ بلدیات نئے قانون کے تحت رُولز ٹائم فریم کے اندر تیار کرلے گا۔

جواب دیں

Back to top button