*سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کر دیا*

*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے،مریم اورنگزیب*

*کہا جاتا تھا ہم سے بیانیہ نہیں بنتا، ہم فساد کا بیانیہ نہیں بنا سکتے بلکہ ہم کارکردگی کا بیانہ بناتے ہیں،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب*

*سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کر دیا*

راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا. سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نےتقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر برائے بلدیات پنجاب ذیشان رفیقِ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کیا۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، حنیف عباسی،ملک اِبرار ،انجینیئر قمر الاسلام ،رلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان ,کمشنر راولپنڈی, ڈویژن عامر خٹک، آر پی او بابر سرفراز الپا، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ، سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔

جواب دیں

Back to top button