گوگل کا پہلی بار ’سیف انٹرنیٹ‘ کانسپٹ پاکستان میں متعارف

سی ای او این آر ایس پی ڈاکٹر راشد باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کے لیے انٹرنیٹ کا سیف ہونا بہت ضروری ہے، سیف انٹرنیٹ کا کانسپٹ پہلی بار گوگل پاکستان میں لے کر آیا ہے۔

 

گوگل کے تعاون سے انٹرنیٹ دوست اینڈ انٹرنیٹ زبردست کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 

اس دوران سی ای او این آر ایس پی ڈاکٹر راشد باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول جانے والے بچے بچیوں کے لیے سیف انٹرنیٹ سروس دیں گے، پاکستان کے 48 اضلاع میں یہ پروگرامز شروع کرنے جا رہے ہیں، پروگرام میں پہلے مرحلے میں 48 ہزار شہریوں کو شامل کیا گیا۔

 

راشد باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے 48 ہزار کے ہدف کو بڑھا کر ایک لاکھ 3 ہزار کر دیا ہے۔

 

راشد باجوہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو سیف انٹرنیٹ کے استعمال کی ٹریننگز بھی کرائیں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 32 ملین خواتین کے پاس موبائل فون سروسز نہیں ہیں، انٹرنیٹ تک رسائی سے خواتین کو معاشی ترقی کے مواقع ملتے ہیں، خواتین معاشی طور پر مضبوط ہوں گی تو خود مختار ہوں گی۔

 

ڈاکٹر راشد باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 16 ہزار کسانوں کو ڈیجیٹل ٹولز کے ساتھ منسلک کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button