ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ 21 سے 27 مئی کے دوران پنجاب میں شدید ہیٹ کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے بڑے شہر میدانی علاقے اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی سیز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن نمبرز اور مساجد میں اعلانات کے زریعے عوامی آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو پیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کریں۔ کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے ۔ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عوامی اجتماع والی جگہوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بینرز کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ویٹرنری کیئر سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ جانوروں کی منڈیوں کے مقامات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ محکمہ صحت ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹر قائم کریں۔ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی ابتدائی طبی امداد کیلئے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ عوامی مقامات پر موبائل ہیلتھ یونٹس اور مستقل بنیادوں پر میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ محکمہ تعلیم کو سکولوں کے انٹری پوائنٹس پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے بارے فلیکسز لگانے کی ہدایات کی گئیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی سکول ٹائمنگز میں کمی کے ساتھ 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو چھٹیاں دینے کی ہدایات بھی کیں۔ شہری ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ پی ڈی ایم اے کے ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا کہ بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔ دل کے عارضہ میں مبتلا افراد خصوصی احتیاط کریں دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔ شہریوں سے التماس ہے کہ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔ احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہیٹ ویو کے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہے۔
Read Next
اگست 8, 2024
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید مون سون بارشوں کے بارے الرٹ جاری کر دیا۔ بارشوں کا نیا سپیل 09 اگست سے 12 اگست تک
جولائی 1, 2024
بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے
جون 15, 2024
18 سے 22 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات
جون 3, 2024
مون سون_پر_اثرانداز_ہونے_والے_عوامل
مئی 17, 2024