پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کے بارے الرٹ جاری کر دیا۔ مون سون بارشوں کا نیا سپیل 9 اگست سے شروع ہو گا۔ 09 اگست سے 12 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ 10 اور 11 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
Read Next
اگست 16, 2025
اسلام اباد، راولپنڈی میں شدید بارش متوقع مارگلہ ہلز تمام ٹریلز بند ،شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ،نوٹیفکیشن
جولائی 11, 2025
11 سے 17 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
جون 16, 2025
🔘 مون سون پیشنگوئی 2025:-
جولائی 1, 2024
بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے
جون 15, 2024



