محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقوں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 18 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں۔ 20 سے 22 جون کے دوران جنوبی پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ بہاولپور بہاولنگر ڈیرہ غازی خان ملتان خانیوال ساہیوال لودھراں مظفرگڑھ رحیم یار خان اور راجن پور میں بارشوں کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا کہ راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک چکوال جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ گجرات،گجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور،قصور،اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے محکمانہ کوآرڈینیشن ناگزیز ہے۔ شہری آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلی جگہوں پر مت جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔
Read Next
اگست 8, 2024
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید مون سون بارشوں کے بارے الرٹ جاری کر دیا۔ بارشوں کا نیا سپیل 09 اگست سے 12 اگست تک
جولائی 1, 2024
بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے
جون 3, 2024
مون سون_پر_اثرانداز_ہونے_والے_عوامل
مئی 20, 2024
ہیٹ ویو کے خطرہ کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری
مئی 17, 2024