داریل تانگیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے داریل تانگیر ایکسپریس وے کے حوالے سے اعلٰی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ داریل تانگیر سے پسماندگی دور کرنے اور اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی نے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈولپمنٹ، سکریٹری مواصلات و تعمیرات، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایس ایم بی آر، ڈپٹی کمشنر دیامر اور دیگر متعلقہ آفسران کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ داریل تانگیر ایکسپریس وے کے پی سی ون (1-PC) موڈفکیش کے لیے 25 جون تک متعلقہ صوبائی فورمز میں پیش کریں تاکہ ایکنک سے جلد منظوری کی سفارش کی جائے ۔ وزیر اعلی نے ایس ایم بی آر اور ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی ہے کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے کے لیے درکار زمین کا از سر نو سیکشن 4 نافذ کرنے کے لیے کاغذی کاروائی کو 20 جون تک حتمی شکل دیں۔

جواب دیں

Back to top button