11 سے 17 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 17 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے، جب کہ 13 جولائی سے بارشوں کا ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کی پیش گوئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی سمیت وسطی و شمالی پنجاب میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ان ممکنہ بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ، اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، لہذا ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی سطح پر اطلاعات کی بروقت ترسیل کے لیے مؤثر نظام فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور موسم سے متعلق معلومات سے باخبر رہیں۔

جواب دیں

Back to top button